روزنامہ دیس نیوز
فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ہماری افواج نے ہمیشہ جرات و بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا
راولپنڈی (مریم صدیقہ دیس نیوز)
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان آرمی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے،پاکستان کی تعمیر و ترقی پاک افواج کی خدمات کی معترف ہے۔
چوہدری انعام ظفر نے پبلک سیکریٹریٹ راولپنڈی سے جاری کردہ اہم بیان میں کہا کہ دہشت گرد جتنی ملک دشمن کارروائیاں کر لیں ،ناکامی ان کا مقدر ہے۔پاکستان کی فورسز دنیا کی بہترین فورسز میں شمار کی جاتی ہیں جو دشمنوں کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دینا باخوبی جانتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنی جانیں داؤ پر لگانے والی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں ، جعفر ایکسپریس کے اب تک جاری کامیاب آپریشن کے دوران فورسز کے بلند حوصلے قابل تحسین ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہم نے عظیم سپوت کھوئے ہیں۔فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ہماری افواج نے ہمیشہ جرات و بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو کر رہے گا،پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
۔۔۔