روزنامہ دیس نیوز
پولیس کی خبریں تصاویر کے ساتھ پڑھیں
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) کینٹ سے کار چوری کر کے فرار ہوتے ملزمان کی صدر واہ کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک، ملزم کے ساتھی فرار،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد، ہلاک ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور کار چوری کے 40 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کینٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد ہوا، ہلاک ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور کار چوری کے 40 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور صدرواہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب بیرون ملک فرار ملزمان کے خلاف بھی کاروائیوں کا سلسلہ، صادق آباد کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا اشتہاری مجرم محمد رمیض دبئی سے گرفتار، اشتہاری مجرم نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا،اشتہاری محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہو کر دبئی فرار ہو گیا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے قانونی پراسس مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے، ملزم محمد رمیض کو قانونی پراسس کے بعد انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب بیرون ملک فرار ملزمان کے خلاف بھی کاروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے، صادق آباد کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا اشتہاری مجرم محمد رمیض کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، اشتہاری مجرم نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا،اشتہاری محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہو کر دبئی فرار ہو گیا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے قانونی پراسس مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے، ملزم محمد رمیض کو قانونی پراسس کے بعد انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا،انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کر راولپنڈی پہنچ رہی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی اظہر شاہ کی سپرویژن میں خصوصی سیل تشکیل دیا گیا ہے، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ خصوصی قائم کردہ سیل گزشتہ 6 ماہ سے 49 مقدمات میں ملوث بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی پراسیس میں مصروف ہے،ملزم محمد رمیض کی گرفتاری اس سلسلہ کی پہلی گرفتاری ہے، مزید مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں، بیرون ملک سے ملزم کی گرفتاری جرائم پیشہ عناصر کے لئے پیغام ہے کہ وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاریاں قانون کی بالادستی کی جانب اہم قدم ہے، بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے آغاز سے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی،ملزم محمد رمیض کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل اور تھانوں کے محرران کی شرکت،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے چالان کی بروقت تکمیل کی جائے، ایس ایس پی آپریشنز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل اور تھانوں کے محرران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے چالان کی بروقت تکمیل کی جائے، 15 کالز پر فوری رسپانس کو یقینی بنائیں،غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ٹائم لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تھانے میں آنے والے شہریوں کے لیے بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،چند یوم قبل شہری کو قتل کرنے والے 02 ملزمان گرفتار،ملزمان نے ذاتی رنجش پر منصوبہ بندی کر کے شہریار کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند یوم قبل شہری کو قتل کرنے والے 02 ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں حسن اور ذیشان شامل ہیں،ملزمان نے ذاتی رنجش پر منصوبہ بندی کر کے شہریار کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا،گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) کلر سیداں پولیس کی کاروائی،خاتون سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست د ی کہ ملزم عدیل نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم و زیورات لیے،کلر سیداں پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر )جاتلی پولیس کی اہم کاروائی،اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم عامر کو گرفتار کرلیا،اشتہاری عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019 تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) گوجرخان پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار،ملزم راحت ایوب نے ساتھیوں کے ہمراہ گلی پختہ کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ارشد محمود کو قتل جبکہ 5 افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2024 تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم راحت ایوب کو گرفتار کرلیا،ملزم راحت ایوب نے ساتھیوں کے ہمراہ گلی پختہ کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ارشد محمود کو قتل جبکہ 5 افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2024 تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،ملزم کے 2 ساتھی قبل ازیں گرفتار کیے جا چکے ہیں،گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے
راولپنڈی( جنرل رپورٹر) )آراے بازار پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چھینا گیا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 12 ہزار500 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ثاقب کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 12 ہزار500 روپے برآمدہوئے،ملزم چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری، 04 ملزمان گرفتار،ساڑھے 03 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01کلو600گرام چرس برآمد ہوئی، کلرسیداں پولیس نے ملزم اسد فاروق کو گرفتار کرکے ملزم سے01کلو350گرام چرس برآمد کی، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ملزم عادل کو گرفتار کرکے ملزم سے540گرام چرس برآمد کی،بنی پولیس نے ملزم اسماعیل کو گرفتار کرکے ملزم سے367گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک جاری ہیں۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں،04 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں احسن، صداقت،اللہ داد اور علی رضا شامل ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔