جھٹہ ہتھیال اور راولپنڈی اڈیالہ جیل کی طرف جانے کے لئے سرکاری ملازمین اور طلباء وطالبات کو مشکلات کا سامنا
راولپنڈی( ساجد بنگیال دیس نیوز) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ جو کہ راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں کی سہولت اور ترقی کے لیے بہت بڑا منصوبہ شروع کیا گیا تھا اس کے ثمرات تو یقیناً علاقے کے لوگوں کے لیے بہتر ھی ھوں گے مگر کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سست روی کا شکار ہوگیا ہے ایک ھفتہ سے لگاتار بارش کی وجہ سے یونین کونسل ترائیا کے دیہات جن میں للہ کمالپور نکڑالی گنگال گوگڑہ ھوشیال /گاندیاں اور ڈپئی شامل ہیں ان دیہاتوں کے سرکاری ملازمین اور بالخصوص طلباء وطالبات شدید مشکلات کا شکار ھیں کیونکہ جھٹہ ہتھیال/نکڑالی روڈ پر تقریباً تین چار مقامات پر لنک روڈ سے راولپنڈی رنگ روڈ گزر رہی ہے مگرٹھیکیداروں کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کے باسی بالخصوص سکول و کالج کے طلباء یہاں کیچڑ اور دلدل میں پھنس کر رہ گئے ہیں چاہئے تو یہ تھا کہ ضلعی انتظامیہ ٹھیکیداروں کو بارش کی باعث لنک روڈ پر مٹی کیچڑ اور دلدل کے خاتمے کے لئے پابند کرتی مگر ایسا کچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کئی طلباء کے سالانہ امتحانات کے لئے کئی اہم مضامین کے پیپرز بھی (مس) ضائع ھو چکے ھیں علاقے کے عمائدین اور طلباء وطالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سمیت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ سے متاثرہ لنک روڈ کی آبادیوں کی سہولت کے لیے فوری طور پر ٹھیکیداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ راستوں کو کلیئر کروائیں یاد رہے کہ اس علاقےکے ممبر قومی اسمبلی انجینئر قمر اسلام راجہ سے بھی ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اعلی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی مگر ابھی تک ان طلباء وطالبات کا کوئی پرسان حال نہیں علاقہ مکینوں نے فوری طور پر راستے کھولنے اور طلباء وطالبات کے قیمتی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اپیل کی ہے کہ کمشنر راولپنڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلی افسران کو حالات کی سنگینی کے پیش نظر ھدایات جاری کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کو آسانی میسر آسکے