روزنامہ دیس نیوز
اسکواڈز میں 07 ڈی ایس پیز /سرکل آفیسرز، 07 سینئر ٹریفک وارڈنز، 49 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسٹنٹس شامل ہیں
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ۔ دیس نیوز)
سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران انسداد ون ویلنگ کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈتشکیل دے دیا،
اینٹی ون ویلنگ سکواڈ میں 60 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ سی ٹی او بینش فاطمہ
رمضان المبارک کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پانچ سپیشل سکواڈ تشکیل دیے ہیں ۔ سی ٹی او بینش فاطمہ
اسکواڈز میں 07 ڈی ایس پیز /سرکل آفیسرز، 07 سینئر ٹریفک وارڈنز، 49 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسٹنٹس شامل ہیں ،سی ٹی او بینش فاطمہ
اسکواڈز سحری کے اوقات چار بجے سے 07 بجے تک اور افطاری کے بعد شام 07 بجے سے رات ایک بجے تک کام کریں گے، سی ٹی او
اہم شاہراؤں پر خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں ون ویلنگ کے مرتکب منچلوں کیخلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سی ٹی او
مساجد ڈیوٹی کے لیے 10 ڈی ایس پیز / سرکل آفیسرز، 17 سینئر ٹریفک وارڈنز، 62 ٹریفک وارڈنز اور 22 ٹریفک اسٹنٹس سمیت کل 111 افسران و اہلکاراں شامل ہیں۔ سی ٹی او
راولپنڈی ٹریفک پولیس انسانی جانوں کے تحفظ اور انسداد ون ویلنگ کے لیے تمام تر وسائل بروکار لا رہی ہے ۔ سی ٹی او
ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنیوالے مکینکس کی بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،سی ٹی او بینش فاطمہ
ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی پکٹس و اہم پوائنٹس پر ضلعی پولیس کی بھر پور معاونت حاصل ہو گی ۔ بینش فاطمہ
خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کیخلاف موثر و جامع کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی او
سی ٹی او نے والدین سے بھی خصوصی اپیل ہے کہ ان خاص دنوں میں اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انھیں موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں تا کہ وہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔