روزنامہ دیس نیوز
راولپنڈی( جنرل رپورٹر دیس نیوز ) وفاقی وزیراورمسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدرمحمدحنیف عباسی نے کہاہے کہ وفاقی وزارت ملناایک اعزازہے اس پرمیں اللہ تعالیٰ اوراپنے قائدین میاں نوازشریف،وزیراعظم میاں شہبازشریف اووزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کامشکورہوں کہ انہوں نے مجھے اس اعزازسے نوازاہے میری کوشش ہوگی کہ قیادت نے مجھ پرجس اعتمادکااظہارکیاہے اس پرپورااتروں یہ وزارت میرے لئے یہ بہت بڑا امتحان ہے ایک آزمائش ہے میری کوشش ہوگی کہ میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے اور عوام کی دعاؤں سے اس امتحان اورآزمائش پرپوراتروں میں نے پہلے بھی راولپنڈی کے عوام کی خدمت کی ہے اوراب بھی خدمت کروں گامسلم لیگ ن کامنشورہی عوام کی فلاح وبہبودکے کام کرناہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ابراراحمدخان کی قیادت میں 20رکنی نمائند ہ وفدسے ملاقات کے موقع پرکیا یہ وفدانہیں وفاقی وزارت ملنے پرمبارکبادپیش کرنے گیاتھاوفدنے گرم جوشی سے حنیف عباسی کومبارکبادپیش کی اورگلدستہ پیش کیا وفدمیں کامران سیف قریشی،عدنان نثار،ریحان سعید،راجہ نعمان قمر،راجہ آصف محمود شیخ ندیم،شیراز مغل،محمدعثمان،افتخاراحمداوردیگرشامل تھے اس موقع پرابراراحمدخان نے محمدحنیف عباسی کوای او بی آئی کے افسران کی جانب سے پرائیو یٹ سکولوں کی انتظامیہ کو بے جا پریشان کرنے کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ کم آمدن والے نجی تعلیمی اداروں کو لاکھوں روپوں کے نوٹسز بھیج رہے ہیں اور عدم ادائیگی پر تعلیمی اداروں Seal کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پروفاقی وزیر حنیف عباسی نے فوری طورپر چیئرمین ای اوبی آئی سے رابطہ کرکے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمنیجمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرابرار احمدخان اوران کے عہدیدارو ں کوان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اوران سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی جس پرچیئرمین ای اوبی آئی نے ایسوسی ایشن کے وفدسے کل منگل کودن 12بجے ملاقات کاوعدہ کیاہے ایپسماکے وفدنے اس اقدا م پرمحمدحنیف عباسی کاشکریہ اداکیااورکہاکہ واقعی مسلم لیگ ن عوام کے ہرقسم کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی سے کام کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔