روزنامہ دیس نیوز
اسلام آباد( دیس نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک پیکج کا اعلان کر دیا جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فرامی کی جائے گی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں کو ڈیجیٹل وائلٹ کے ذریعے پانچ ہزار روپے فی خاندان دیے جائیں گے گزشتہ رمضان کی نسبت مہنگائی کم ہے ملک بھر کے لیے رمضان پیکج کو بغیر تفریق کے متعارف کروایا جا رہا ہے کراچی تک گلگت شہروں کے مستحق خاندان اس پیکج سے مستفید ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف میں وفاقی حکومت کی طرف سے 20 ارب روپے کا رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی طرف سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 ارب روپے کا رمضان پیکج لائی ہے جس کے تحت 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے خاندانوں میں کیش کی صورت میں رقم ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچایا رہی ہے کسی بھی ان مستحق اور سفید پوش شہری کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائے گی پنجاب حکومت کا رمضان پیکج وفاقی حکومت سے 10 ارب روپے زیادہ ہے جو ایک مثال ہے پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے