الیکشن کمیشن اف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتے ھوئے کہ ضابطہ اخلاق کی شک نمبر 48 اور 49 کے مطابق انتخابات کے دن اٹھ فروری 2024 کو پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم ووٹر کو ووٹ کے لیے قائل کرنا ووٹر سے ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لیے مہم چلانے پر پابندی ہوگی اس طرح 100 میٹر کے اندر کسی خاص امیدوار کے حق میں وہ ڈالنے کے لیے ووٹر کی حوصلہ افزائی یا اس کو ووٹ نہ ڈالنے کے لیے حوصلہ شکنی پر مشتمل نوٹس علامات بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی جبکہ سیاسی جماعتوں امیدواران الیکشن ایجنٹ یا ان کے حمایتی ۔ پولنگ والے دن دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹر کے فاصلے پر اور گنجان ابادی والے شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر اپنے کیمپ لگا سکیں گے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر ریٹرننگ افیسر اور پولیس انتظامیہ مندرجہ بالا شقوں پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے اس کی خلاف ورزی غیر قانونی فعل تصور کی جائے گی جس پر قانون کے مطابق سخت کاروائی ہوگی الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دی