روزنامہ دیس نیوز
سید گلزار ساقی
اسلام آباد دیس نیوز
ائی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق پاکستان بھر کہ موٹر وے پر ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے ایک رفتار کی حد مقرر ہے جو کہ پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے ایک 120 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پبلک سروس گاڑیوں کے لیے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار مکرر کرنے کا مقصد تاکہ گاڑیاں ایمرجنسی میں کنٹرول کر کے بڑے حادثات سے محفوظ ہو سکیں موٹروے پولیس کو متعدد بار شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض پرائیویٹ گاڑیاں جو کہ حد رفتار 120 کلومیٹر سے زائد 150 کلومیٹر سے بھی زیادہ رفتار پر چلتے ہوئے اکثر ڈرائیور حادثات کا شکار بھی ہوئے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی بھی کی ہے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور مزید اس تیز رفتار گاڑیوں کو روکنے کے لیے اور دوسروں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے ائی جی پولیس موٹروے نے سختی سے ھدایات جاری کیں ہیں کہ موٹروے پر مقرر حد سے رفتار سے چلانے والے گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اس سلسلہ میں موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کی جائے گی اور ڈرائیور کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کیے جائیں گے
موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ، پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔