روزنامہ دیس نیوز
راولپنڈی( مریم صدیقہ دیس نیوز )
سابق اے ای او مری اور موجودہ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایم سی ہائ سکول ملت کالونی ساجد مسعود عباسی ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ان کی الوداعی تقریب گزشتہ روز ایم سی ہائی سکول ملت کالونی راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں مقررین نے ساجد عباسی کی چالیس سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ساجد عباسی نے بطور ٹیچر ، بطور اے ای او ، بطور یونین عہدیدار اور بطور ہیڈماسٹر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ساجد عباسی نے حقیقی معنوں میں اساتذہ کی خدمت کی اور اس سلسلے میں دن رات ایک کیا۔صدر مرکزیہ چوہدری بشیر وڑائچ اور مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ شاہد مبارک کی طرف سے شیلڈ صدر پی ٹی یو راولپنڈی شہر ضیاء الرحمن عباسی نے پیش کی۔تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر گل احمد ، سابق سی ای او راولپنڈی راجہ امجد اقبال ، ڈاکٹر طارق محمود قاضی ، سید ظہور حسین شاہ ،مشتاق سیال ، ڈاکٹر صغیر عالم ، راج اورنگ زیب دھنیال ، راجہ طاہر محمود ، قاضی محمد عمران ،راجہ سعادت حبیب ،چوہدری ساجد محمود ، ضیاء الرحمن عباسی ، چوہدری محمد وقاص ، محمد آفتاب عباسی ، محمد فیاض عباسی ، سجاد اکبر ستی ،ناصر شہزاد ستی ،عاطف محمود عباسی ، عثمان خورشید محمد عزیز عباسی ، عبد الجلیل ، محمد شفیع ملک، زاہد صابر ستی ،محمد امتیاز عباسی ، محمد نیاز عباسی ، راجہ گل نواز ، چوہدری شہباز ، راجہ محمد آفتاب ، چوہدری مبشر ، چوہدری ریاست ،راجہ نوید عظمت عباسی اور دیگر درجنوں مرد اور خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ آنے والے مہمانوں نے ساجد مسعود عباسی تحائف اور شیلڈز پیش کیں۔
۔۔۔۔