*پنجاب ایمرجنسی سروسز*
*ریسکیو 1122 چکوال*
*
*چکوال( دیس نیوز)
سرگوجرہ غربی کھیل کے دوران بہن سے گولی چلنے پر بھائی جانبحق*
تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول چکوال میں سرگوجرہ غربی سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ بچے کھیل رہے تھے اور کھیل کے دوران گولی چلنے پر بھائی شدید زخمی ہو گیا ہے آپ کی مدد کی ضرورت ہے،
ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال نے فوری طور پر قریبی کی پوائنٹ سے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا اور سنٹرل اسٹیشن سے مزید ایمبولینس کو روانہ کر دیا گیا،
بروقت رسپانس کرتے ہوئے سین اسیسمنٹ کے بعد مریض کی حالت کو جانچا گیا بچے میں زندگی کی کوئی علامات موجود نہیں تھیں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس نے جاں بحق لڑکے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا،
جانبحق لڑکے کی شناخت 11 سالہ عبدالواسع نام سے ہوئی،