راولپنڈی ( دیس نیوز ) مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کی تقریب حلف برداری میں ایم این اے محمد حنیف عباسی ، طاہرہ اورنگزیب ایم این اے ،راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، ضیاء اللہ شاہ ، سردار نسیم ،راحت قدوسی سمیت معززین شہر اور کمرشل مارکیٹ کے سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے نو منتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید ،چیئرمین،مشتاق مغل ،وائس چیئرمین حماد قریشی ، صدر ملک سہیل اعوان ، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی ، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف ، نائب صدر ارشد مغل ، وقاص عباسی ،راحیل شہزاد ،راجہ راشد محمود ،زبیر عباسی ، جوائنٹ سیکرٹری طاہر اسماعیل ،فنانس سیکرٹری افتخار علی ، پریس سیکرٹری راجہ مطیع الرحمن سے حلف لیا اور کہا کہ کمرشل مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ بنائیں گے ۔ جو منشور ہمدرد تاجرگروپ نے دیا ہے اس سے بڑھ کو کمرشل مارکیٹ کی تعمیر وترقی کے فنڈز اور کوششیں کرینگے۔