راولپنڈی (مریم صدیقہ دیس نیوز)
ممبر صوبائی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کی ترجیح رہی ہے۔وفاق کی طرح پنجاب میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی بے مثال کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے یہ بات ڈینگی مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سماجی تنظیموں کے ذمہداران کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے دیے جانے والے تعریفی اسناد کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی و ڈینگی کی فوکل پرسن طاہرہ اورنگزیب ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف و دیگر بھی موجود تھے۔بیگم تحسین فواد نے کہا کہ کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے میں فلاحی تنظیموں کی کارکردگی بہترین رہی۔اس پر انھیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعریفی اسناد جاری کی گئیں۔جس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون کے مشکور ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی سرپرستی میں ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔