چکوال (بیورورپورٹ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی راجپوت ہاؤس محلہ سرگوجرہ غربی آمد
صحافی و کالم نگار راجہ افتخار احمد نے انکا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے راجہ افتخار احمد کو بیٹے کی امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر مختلف عوامی ایشو اور ضلعی سیاست پر ایک تفصیلی نششت بھی ہوئی
تفصیلات کے مطابق
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ راجپوت ہاؤس محلہ سرگوجرہ غربی تشریف لیکر آئے جہاں پر صحافی و کالم نگار نائب صدر چکوال پریس کلب رجسٹرڈ راجہ افتخار احمد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا
اس موقع مختلف عوامی ایشو اور ضلعی سیاست پر ایک تفصیلی نششت بھی ہوئی
چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع چکوال میں اس وقت بنیادی علاج و معالجہ کی سہولیات کا فقدان ہے اور لاکھوں کی آبادی کے لیے ایک ڈی ایچ کیو ہسپتال ناکافی ہے یہیں وجہ ہے کہ پچھلے سال میں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو چکوال میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پروپوزل بھیجی تھی جس پر باقاعدہ ہوم ورک مکمل کیا گیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیے کمپلیکس کے قریب جگہ بھی فائنل کی گئی تھی
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست دان بعد میں ہیں ہماری وابستگی چاہیے جس بھی سیاسی جماعت سے ہو ہم سب سے پہلے چکوالی ہیں اور اہلیان چکوال کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے
چکوال میں ڈیموں کا زکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چکوال کو ڈیموں کا شہر کہا جاتا ہے مگر ان ڈیموں سے خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں کیے جا رہے تھوڑی سے توجہ اور کام سے ان ڈیموں سے ہماری زمینیں سبز و شاداب بن سکتی ہیں جبکہ شہر میں بڑھتی ہوئی پانی کی شدید قلت کو ان ڈیموں سے واٹر سپلائی اور فلٹریشن پلانٹ لگا کر بھی دور کیا جا سکتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار سونپا تو ضلع چکوال میں چند اور بڑے پروجیکٹس جو سوچ رکھے ہیں ان کو شروع کیا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہمشہ عوام کے ووٹوں اور عوام کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچی ہے
آخر میں راجہ افتخار احمد نے چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی تشریف آوری اور اپنا قیمتی وقت دینے پر انکا شکریہ ادا کیا