روزنامہ دیس نیوز
Daisnews.com.pk
راولپنڈی( سید گلزار ساقی ۔دیس نیوز ) سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت چمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پولیس افسران کا اہم اجلاس، میچز کی سیکورٹی کے لیے 5000سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او،ٹریفک کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 350سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او،روٹ اور اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، سی پی او،شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اداروں کے تعاون سے بہترین انتظامات کیے جائیں گے، ہینڈ فری، پاور بنک،ائیرپوڈز، کھانے پینے کی اشیاء سمیت ممنوع اشیاء ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ہو گی،سی پی او، چھتوں پر ماہر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے، سی پی او،شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او،گزشتہ 2 سال کے دوران 8کرکٹ سیریز کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے، سی پی او،پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی اوسید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت چمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران شامل تھے،سی پی اونے تمام سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو اہم ہدایات دیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ میچز کی سیکورٹی کے لیے 5000سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او،ٹریفک کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 350سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او،روٹ اور اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، سی پی او،شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اداروں کے تعاون سے بہترین انتظامات کیے جائیں گے،میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹر اور باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، ہینڈ فری، پاور بنک،ائیرپوڈز، کھانے پینے کی اشیاء سمیت ممنوع اشیاء ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ہو گی، اسٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض سرانجام دیں گی، چھتوں پر ماہر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے،شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،گزشتہ 2 سال کے دوران 8کرکٹ سیریز کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے،پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر صدر بیرونی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 17 ملزمان گرفتار،سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر صدر بیرونی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں شمشیر، اصغر، شوکت، نور، سلیم، اقبال، ارشد، قدیر، عمران، عثمان، عبدالعزیز، جہانگیر، ہاشم، کامران، زرشاہ، شاہد اور سکندر شامل ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر)روات پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، 2 مسروقہ موٹرسائیکل، چھینی گئی رقم 5500 روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں شمشیر اور مبشر شامل ہیں،ملزمان سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل، چھینی گئی رقم 5500 روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے جسکے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر )واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم کامران کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائر ز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 07ملزمان گرفتار، 90لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم شہزاد سے40لیٹر شراب، ملزم اعجاز سے10لیٹر شراب، گنجمنڈی پولیس نے ملزم عمران سے10لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم ناصر سے10لیٹر شراب، ملزم اُسامہ سے05لیٹر شراب، ملزم عقیل سے05لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم سیاب سے10لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امین کو گرفتار کرلیا، تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ابرار کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان گزشتہ سال سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 05ملزمان گرفتار، ساڑھے 04کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم اشفاق سے01 کلو 650 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم جہانزیب سے01 کلو 340 گرام چرس،ملزم فیصل سے 540 گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم اسد سے 560 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 540 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے ملزم صغیر احمد سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم ثاقب سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم گلزرین سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔