روزنامہ دیس نیوز
راولپنڈی(اے آرساگر دیس نیوز ) ایس ایچ او تھانہ پولیس واہ صدر سید محسن حسنین کی اہم کاروائی غیر ملکیوں کے اغواء میں ملوث منظم گروہ کو گرفتار کرتے ہوے مغوی اغواء کندگان کو بازیاب کروا لیا،تین ملزمان گرفتار،سی پی او کا ایس ایچ او واہ کو شاندار خراج تحسین تفصیلات کے مطابق راولپنڈی صدر واہ پولیس نے ایس ایچ او سید محسن حسنین کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے ہیں،گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ تین ملزمان مفرور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،تھانہ صدر واہ نے چند روز قبل اغواء کیے گیے غیر ملکی جنھیں ٹیکسلا کے قریب ہاوسنگ سوسائٹی بی 17سے اغواء کیا گیا تھااور واقع سوشل میڈیا پر وایرل ہوا جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ سید محسن حسنین نے فوری مقدمہ کا اندارج کرتے ہوے ایف آئی ار درج کردی اور مغویوں کہ بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی،مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں،جن میں نرگس بی بی عمر 47سال ان کے بیٹے عبدالمجید عمر 22سال عبدالمومن عمر 18سال شامل تھے، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیاتھا ایس ایچ او صدر واہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کیے،جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس ایچ او صدر واہ نے پولیس پارٹی کے ساتھ ملکر متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد لی،ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان کا تعلق پختون اور افغان گروہ سے ہے جن میں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے انکی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ تین مفرور ملزمان شاہد ولد نامعلوم جس کا تعلق طالبان سے بتایا جاتا ہے اور اس کے ساتھی ہادی،اور مہانا عرف مناکو جن کا تعلق بھی افغانستان سے ہے کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ایس ایچ او صدر واہ سید محسن حسنین نے بتایا کہ جلد دوسرے ملزمان کو گرفتار کیا جاے گا،عوام کو تحفظ دینا انکے جان مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے۔تھانہ پولیس صدر کی جرائم کے خاتمہ کے لیے کی گئی شاندار کاروائی اور قلیل ترین وقت میں مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او صدر واہ سید محسن حسنین سمیت ٹیم کو شاباش دی ہے۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔