روزنامہ دیس نیوز
راولپنڈی( اےار ساگر دیس نیوز ) سنٹرل جیل اڈیالہ سکیورٹی پر سوالیہ ،منشیات کا قیدی جیل حکام کو ماموں بنا کر فرار ہو گیا،ملزم عدالت پیشی کے بعد اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کیا گیا گنتی پر ملزم فرار تھا،ملزم جیل میں تعمیراتی کام کرنے والوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوا،جیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوے انکوائری کا حکم دے دیا،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت انتۂایی حساس اور اہم نویت کے قیدی ہیں،قیدی کے فرار نے جیل حکام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ناقص سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا،
راولپنڈی کی اہم جیل سینٹرل جیل اڈیالہ میں سیکیورٹی چیک اور زمہ داری کی ناکامی سامنے آگئی ہے۔ناقص سکیورٹی کی وجہ سے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا،زرائع کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے منشیات کے مقدمہ میں نامزد نعمان نامی ملزم کو پیشی کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا،جیل پیشی کرانے والے متعلقہ عملہ ملزم کو جیل عملے کے حوالے کرکے چلا گیا۔جبکہ گنتی پر ملزم غائب پایا گیا۔ملزم کے مبینہ فرار اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی،زرائع کے مطابق جیل انتظامیہ ملزم کے غائب ہونے پر خاموش رہی۔جب کہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے،زرائع کے مطابق جیل حکام کو چکما دے کر بھاگنے والا قیدی جیل کے اندر جاری تعمیراتی کام کے لیے موجود مزدوروں کی آڑ لیکر فرار ہوا،جیل اتھارٹیرز اور پولیسں معاملے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔
زرائیع کےمطابق فرار ہونے والے قیدی کو جیل کے اندر کے مرکزی گیٹ سمیت تینوں دروازے کھلے ملے جس سے وہ اسانی سے فرار ہانے میں کامیاب ہوا،قیدی سیکورٹی الرٹ ہونے کے باوجود باآسانی جیل سے نکلا کر چلا گیا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور انتہائی سخت سیکیورٹی کے باوجود قیدی کے جیل سے فرار ہونے پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔آئی جی جیل خانہ پنجاب نے کہا کہ منشیات کے قیدی کے فرار ہونے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے عملے کے تعین کے لیےانکوائری جاری ہے، قیدی کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سمیت اہم نویت کے حساس قیدیوں کی سکیورٹی اور عدم تحفظ پر اداروں پر سوالیہ نشان ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔