روزنامہ دیس نیوز
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاریوں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایلیٹ کمانڈو اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہباز ریاض بھی زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ میں دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاریوں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایلیٹ کمانڈو اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہباز ریاض بھی زخمی ہوئے،پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے، ملزمان کا تعاقب جاری ہے، پولیس نے دوہرے قتل کے اشتہاریوں فاروق اور اعظم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا، ملزمان سال 2011 سے دوہرے قتل میں مطلوب اور مفرور ہیں، زخمی اے ایس آئی محمد سہیل اور کانسٹیبل شہباز ریاض کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کا علاج معالجہ جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر )وارث خان پولیس کی کاروائی، خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والا ملزم 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمد،ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے، واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا، ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر )صدر بیرونی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کاروائی، 02ملزمان گرفتار، 200سے زائد پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان احمد سمیع اور احمد علی کو گرفتار کرلیا، ملزم احمد سمیع سے175پتنگیں اور ڈوریں جبکہ ملزم احمد علی سے50پتنگیں برآمد ہوئیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی و پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ جیسی جان لیوا، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر )ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 08ہزار روپے اور رائفل12بور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مجاہد اور انتخاب شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 08ہزار روپے اور رائفل 12بو ربرآمد ہوئی، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل گیا گیا ہے جس کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ائیرپورٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 04ملزمان گرفتار، 04کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم اویس کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01کلو260گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ملزم نفیس اختر کو گرفتار کرکے 01کلو467گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے ملزم نصیر کو گرفتار کرکے ملزم سے800گرام چرس برآمد کی، سول لائنز پولیس نے ملزم ذوالفقار کو گرفتار لیا، ملزم سے600گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 12 ہزار 500 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عبد الرؤف، نبیل اور اکرام شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 12 ہزار 500 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمد متوقع ہیں،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں،07ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے07ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عبدالوحید، فیاض، طارق، ظہیر، رمضان، مظہر اور دانیال شامل ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
راولپنڈی( جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم فاروق سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم بلال اقبال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم فضل الرحمان سے10لیٹر شراب، ملزم صدام سے 10لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم حق نواز سے07بوتل دیسی شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم زعفران سے20لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔