راولپنڈی ( دیس نیوز ) نامور مزدور راہنما بابو محمد ادریس جن کا پیر کی صبح انتقال ہو گیا تھا کی رسم قل گذشتہ روز ادا کر دی گئی۔ طارق آباد لالکڑتی کی مرکزی جامع مسجد میں ھونے والی دعائیہ تقریب میں مرحوم کے صاحبزادوں بدر ادریس، خرم ادریس، بھائیوں اور عزیز و اقارب سمیت بابو صاحب کے دستِ راست اور نامور مزدُور راہنما چوھدری محمد فاروق، پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ کے نائب صدر راجہ ظہیر اقبال، ممبر پنجاب کونسل سید یٰسین آزاد، ممبر آئی ایل او ظہور اعوان، عزت کمال پاشا، پی ٹی آئی کے راھنما شہریار آفریدی اور مختلف شعبہ ھائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور اھل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی جامع مسجد کے خطیب حافظ ایوب رضوی نے دعا کرائی جبکہ شاکر رضا قادری اور ارشد قادری سمیت دیگر نعت خوانوں نے سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ مولانا حافظ ایاز رضوی نے اظہار خیال کرتے ھوئے بابو ادریس کی دینی، فلاحی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔