راولپنڈی( اے آرساگر۔ دیس نیوز) راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کور کمیٹی کی رکن سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن احتجاج کے مقدمہ میں گرفتارکرنے کے بعد تھانہ نیو ٹاؤن سے ریلیز کردیا ہے،پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر ریلیز کیاہے،سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی تھی،پولیس سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لیکر اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن پہنچی جہاں تھانہ نیو ٹاؤن لے جاکر سیمابیہ طاہر کی پشاور ہائیکورٹ سے کہ گئی ضمانت کی تصدیق کی گئی،26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر راشدکیانی نے تصدیق کی،سیمابیہ طاہر کے وکلاء نے نیو ٹاون پہنچ کر پولیس کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا،جس کے بعد سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاون سے رہا کردیا گیا ہے،یادرہے کہ راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کور کمیٹی کی رکن سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن احتجاج کے مقدمہ میں گرفتارکر لیا جنہیں حراست میں لینے کے بعد اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا سیمابیہ طاہر کو گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا،سیمابیہ طاہر کا نام تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں مطلوب افراد کی فہرست میں تھا انہیں تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حراست میں لیا بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن کے انسپکٹر راشد کیانی کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے انہیں تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔