
راولپنڈی( مریم صدیقہ دیس نیوز)
سرپرست اعلیٰ ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید راولپنڈی سید ریاض حسین شاہ سے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے اہم ملاقات کی۔اس موقع پر ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ شیخ محمد قاسم ایوب،سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان , حماس حنیف عباسی ، سابق چیئرمین خیابان سرسید محمد یاسین خان ، سابق وائس چیئرمین یوسی 36 موہن پورہ گلفراز خان جدون اور چیئرمین یوتھ کونسل موہن پورہ چوہدری ثاقب موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ان رہنماؤں کے مابین ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔حنیف عباسی نے سید ریاض حسین شاہ کی دینی ،ملی اورسماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سید ریاض حسین شاہ کی گراں قدر خدمات کو جس قدر سراہا جائے کم ہوگا۔ حنیف عباسی نے مزید کہاکہ میاں شہبازشریف کی دن رات کی محنت سے ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے اورترقی کاپہیہ دن بہ دن بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔وفاق اور پنجاب کی حکومتیں متعدد عوامی فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ سید ریاض حسین شاہ نے اس موقع پر کہاکہ مسلم لیگ ن نے نامساعد حالات میں حکومت سنبھالی تھی۔آج وفاقی حکومت کی محنت سے ملک کی اقتصادی صورتحال مستحکم ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں مریم نواز شریف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کی بہتری کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے۔ اس موقع پر حنیف عباسی اوران کے وفد کے ارکان نے سید ریاض حسین شاہ کا شکریہ اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔