راولپنڈی پولیس کی جاری کردہ مختلف خبریں
راولپنڈی( سید گلزار ساقی دیس نیوز ) صدر بیرونی پولیس کی کارروائی، 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم فوری گرفتار،اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت عرفان حمید کے نام سے ہوئی،اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی( )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار، ساڑھے 8 کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم بلال سے 2 کلو 235 گرام چرس، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم گل نور سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم سعید کامران سے 1 کلو 480 گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم ہیرا مسیح سے 1 کلو 370 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ملزم ایرات خان سے 1 کلو 360 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم اکرام سے 600 گرام چرس برآمد کی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
راولپنڈی( دیس نیوز ) کلر سیداں پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اشتہاری مجرم طیب کو گرفتارکرلیا،کلر سیداں پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں جنوری 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا،اشتہاری طیب واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی( دیس نیوز ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں و پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری،3 ملزم گرفتار، 900 سے زائد پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم دلاور سے 755 پتنگیں اور ڈور برآمد کی، آراے بازار پولیس نے ملزم وقار سے 90 پتنگیں اور ڈور برآمد کی، دھمیال پولیس نے ملزم فرحان سے 60 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں،پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔
راولپنڈی( دیس نیوز ) ریس کورس پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 41 ہزار 900 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں اعجاز اور عامر شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 41 ہزار 900 روپے برآمدہوئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی( دیس نیوز ) راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری، 05ملزمان گرفتار، 35لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم آفتاب سے05لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم جبران طارق سے05لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم امجد سے05لیٹر شراب، ملزم طاہر سے10لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم سنیل سے10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
راولپنڈی( دیس نیوز ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم حمزہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم اسد بشیر سے 01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم منیب سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم عدنان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم ہارون سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محسن سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔