
*بابو ادریس کو سپردخاک کر دیا گیا*
*نماز جنازہ میں مزدور راہنماؤں اور سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں سوگواروں کی شرکت*
راولپنڈی ( دیس نیوز ) نامور مزدور راہنما اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت بابو محمد ادریس کو گذشتہ روز عیدگاہ لالکڑتی میں نماز جنازہ کے بعد کینٹ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بابو محمد ادریس پیر کی صبح این آئی آر سی اسلام آباد کی عدالت میں فل بینچ کے سامنے بحث کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ نماز جنازہ میں پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان، سابق صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے چیئرمین جسٹس شوکت صدیقی، ممبر این آئی آر سی شبیر اعوان، پیپلز پارٹی سٹی کے سابق سیکرٹری انفارمیشن ناصر میر، پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، ڈویژنل صدر امان اللہ خان، جنرل سیکرٹری سہیل مختار، سٹی صدر راجہ عبدالمجید، محمد اعجاز، راجہ پرویز اختر، راجہ عمران بگا، ذیشان شاہ، نامور مزدور راہنما چوہدری محمد فاروق، ظہور اعوان، افتخار حیدر جھاٹلہ، انصر ایوب وڑائچ، ملک ممتاز، راجہ غلام مرتضیٰ، غلام محمد بلتی، عزت کمال پاشا، سعد محمد، عبدالرؤف، زرین حسین، حیدر علی بخاری، یونس کھٹڑ، اسد اللہ ہاشمی اور شیخ ایوب ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات، عزیز و اقارب اور اھلیان علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق بابو ادریس کا جنازہ شہر کے بڑے جنازوں میں سے ایک تھا جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم کے مزدور ساتھی اور عزیز و اقارب دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے، بابو ادریس کو رات گئے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔