
راولپنڈی ( دیس نیوز ) تحصیل و ضلع چکوال کے موضع دھیدوال میں حکومت پنجاب کے منصوبہ برائے فروغ کاشت بے موسمی ٹماٹر اور اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بطور مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت توسیع ہارٹیکلچر محمد شہزاد اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بے موسمی ٹماٹر کے منصوبے کا مقصد ٹماٹر کے سال بھر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال کی چند ٹماٹر کی دستیابی بہت کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بہت بڑھ جاتی ہے۔اس منصوبہ کے تحت جہاں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا وہاں کاشتکار ٹماٹر اچھی قیمتوں پر بھیج کر بہتر آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت بے موسمی ٹماٹر کے نمائشی پلاٹس لگانے پر کاشتکاروں کو دو لاکھ روپے فی دو ایکڑ سبسڈی دی گئی ہے۔اس رقم سے کاشتکار بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک محمد عارف ڈپٹی ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹبل پروجیکٹ راولپنڈی نے کہا کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر ٹماٹر اور دیگر سبزیات کاشت کر کے نہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔