راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز )
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کی موجودگی کے بنا کسی شعبہ ہائے زندگی میں ترقی ممکن نہیں۔عوام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سےخواتین کو بھرپور نمائندگی کا حق دیا جائے گا۔پارٹی کا منشور عوام کی توقعات کا ترجمان ہے۔
انھوں نے یہ بات عوام پاکستان پارٹی پبلک سیکریٹریٹ مری روڈ راولپنڈی میں شعبہ خواتین کے تنظیمی اجلاس کے انعقاد کے موقع پر کہی۔اس موقع پر مرکزی رہنما حافظ عثمان عباسی،میٹرو پولیٹن خواتین ونگ کی آرگنائزر ثمینہ شعیب، میل ونگ کے آرگنائزر سردار نزیر کشمیری ،راولپنڈی اسلام آباد کی خواتین ممبران زنیرا ملک،سیما الٰہی بلوچ،سمعیہ چیمہ،فاطمہ عاطف،ڈاکٹر عائشہ،روشان راجپوت ،دولتانہ کوثر،مسز ملیحہ ،نادیہ اقبال،سیدہ بیگم ،زاہدہ پروین،راشدہ بیگم،نازیہ بی بی،ماہرہ شیخ،صائمہ منیر،سمیرا انور،نازیہ جمشید ،سعیدہ بیگم و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں خواتین کی ممبر سازی، پارٹی دفتر کے افتتاح ، خواتین کنونشن سمیت اہم موضوعات کو زیر بحث لایا گیا۔مرکزی رہنما چوہدری انعام ظفر ،حافظ عثمان عباسی کی موجودگی میں خواتین نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔پارٹی آفس کے افتتاح کے موقع پر جڑواں شہروں میں پارٹی کے بل بورڈز لگانے، پارٹی کے منشور سے متعلق اپنے حلقہ احباب ،سوشل میڈیا اور پملفٹس کی مدد سے عوام کو آگہی دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔ چوہدری انعام ظفر نے بتایا کہ مختلف یونین کونسلز میں آئی میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔جس میں مستحق افراد کو مفت طبی امداد دی جائے گی،استطاعت مند افراد کو پارٹی کے پلیٹ فارم سے آئی آپریشن نہایت مناسب اخراجات سے کروانے میں معاونت کی جائے گی۔ثمینہ شعیب نے کہا کہ پارٹی کے منشور پر مشتمل آگہی مہم زور وشور سے جاری ہے۔خواتین جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہی ہیں ۔یونین کونسل کی گراس روٹ لیول پر ممبر سازی کی گئی ہے۔خواتین ممبران کی فہرست یونین کونسل کی سطح پر تشکیل دی گئی ہے۔چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی خواتین ممبران پر مشتمل دو الگ الگ میٹنگز راولپنڈی پبلک سیکریٹریٹ مری روڈ راولپنڈی میں منعقد کی جائیں گی۔باہمی مشاورت کے بعد خواتین کنونشن کا اعلان کیا جائے گا۔موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔خواتین کی نمائندگی کو اہمیت دی جائے گی۔یونین کونسل کے ساتھ صوبائی اور قومی سطح پر ممبر سازی پر فوکس ہے۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،جو ممبر سازی میں خواتین کی معاونت کریں گی۔خواتین ممبران نے بتایا کہ سینئیر خواتین ممبران پہلے سے مقامی لیڈی کونسلرز سے رابطے میں ہیں۔راولپنڈی اسلام آباد کی پارٹی خواتین نے بہترین تنظیمی اجلاس کے انعقاد پر چوہدری انعام ظفر ،حافظ عثمان عباسی و دیگرمرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔