اے ایس آئی عمران شوکت نے دوران سفر فیملی سے بچھڑ جانے والی خاتون اور ایک 14 سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کیا
راولپنڈی ( دیس نیوز ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ 22 میل سے سب انسپکٹر صغیر محمود اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ پانچ بوتلیں شراب برآمد کی۔ 04 ملزمان 1۔ نکاش 2۔ عامر خان 3۔ سمیر 4۔ ناصر سکنہ اسلام آباد گرفتار مقدمات درج۔ جبکہ اے ایس آئی عمران شوکت نے دوران سفر فیملی سے بچھڑ جانے والی خاتون اور ایک 14 سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کیا ۔ پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک سے سب انسپکٹر سلطان عارف نے 20 گرام چرس برآمد کی ملزم عظیم طاہر ولد طاہر حسین سکنہ گوجر خان گرفتار مقدمہ درج۔ مزید کاروائیوں میں 03 اشتہاری مجرمان نمبر 01۔ محمد غفار ولد ذوالفقار سکنہ خوشاب نمبر 02۔ شکیل احمد ولد محمد اسلم سکنہ جہلم 03۔ وسیم اکرم ولد فاروق احمد سکنہ جہلم۔ جبکہ 02 عدالتی مفرور 01. نجم الثاقب ولد گلزار احمد سکنہ اسلام آباد 02۔ میثم تمار ولد محمد ریاض سکنہ سرگودھا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیے گئے۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔