لاہور ( سید گلزار ساقی دیس نیوز )
انسپیکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ جوانوں افسران کی صحت اور ڈسپلن قائم رکھنے ہفتہ وار پریڈ لازمی قرار دے دی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے تمام اضلاع کے ملازمین اور افسران کے لیے ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پنجاب سلطان محمود چدھڑ نے 16 جنوری 2025 کو حکم نامے جاری کیا ہے کے پنجاب پولیس کے تمام افسران اور جوان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان کے لیے ورزش کو لازمی قرار دیا گیا ہے یہ پریڈ ھفتہ وار اور بنیادوں پر ہوگی اور اس سلسلہ میں تمام سی پی او صاحبان اور ڈی پی او صاحبان کو اگاہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ حکم نامے پر ہر سوموار کو پولیس لائن میں پریڈ لازمی قرار دیتے ہوئے جنوری 2025 سے ڈسپلن کہتا ہے پریڈ کروائی جائے اور ضلعی افسران اپنے متعلقہ پولیس کے تمام شعبہ جات کی روزانہ بنیادوں پر اور ہفتہ وار بنیادوں پر چیکنگ لازمی کی جائے ادھر معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ احکامات پر سختی سے عمل درامد کرنے کے لیے ائی جی پنجاب نے پنجاب کے تمام ار پی اوز کو اپنے اپنے اضلاع کی پریڈ چیکنگ کے لیے نگران مقرر کیا ہے جو سرپرائز وزٹ کر کے حقائق پر مبنی رپورٹس ائی جی پنجاب کو بھجوائیں گے ذرائع سے معلوم ہوا ہے ائی جی پنجاب نے تمام ار پی ایس کو واضح کہا ہے کہ کسی ضلع میں پولیس لائن میں ہونے والی پریڈ میں سستی برتنے اور عمل درامد نہ کرنے والے افسران کے خلاف رپورٹ بنا کر ارسال کریں تاکہ ان کے خلاف ایکشن لیا جا سکے یاد رہے کافی عرصہ سے پولیس لائن میں پریڈ کا سلسلہ بند تھا جس سے محکمہ پولیس کے بعض جوانوں اور بعض افسران میں ڈسپلن اور فٹنس کی کمی محسوس کی گئی ہے جس وجہ سے ائی جی پنجاب نے پریڈ کو ہفتہ وار لازمی قرار دے دیا ہے