راولپنڈی ( دیس نیوز ) نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو نئے سال کا تحفہ ہے ، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کے گیس کے بلوں نے بھرکس نکال دیا ہے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین ہمدرد گروپ انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج ہائی لیول پر جانے اور مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود بھی اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ کاغذی ہیر پھیر ہو رہا ہے ۔ عوام کو گیس بجلی پٹرول آشیا خوردونوش پر خصوصی ریلیف دیا جائے۔