راولپنڈی( دیس نیوز )
ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈ اینڈ ملٹری لینڈز میجر جنرل عرفان احمد ملک کی خصوصی احکامات پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں 1103 کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے غرض سے لسٹیں اویزاں کر دی گئی ہیں جس سے کینٹ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ اینڈ ملٹری لینڈز کے احکامات کی مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پہ کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کی غرض سے لسٹیں اویزاں کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنا نام اور کوائف چیک کر سکیں اس سلسلے میں اعتراض کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم کو کوئی اعتراض ہو تو وہ درخواست دے سکتا ہے واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ایسے ملازمین کی بھی تعداد شامل ہے جن کی سروس کو 15 سے 20 سال ہو چکے ہیں ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ اینڈ ملٹری لینڈز کے ان احکامات سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کینٹ ملازمین کی جانب سے
ایگزیکٹو افیسر کنٹونمنٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے اقدام کو بھی سراہا گیا ہے