لاھور راولپنڈی ( دیس نیوز )
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نیو ایئر نائٹ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش
آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے،
موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ،مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے نیو ایئر نائٹ پُر امن گزری، آئی جی پنجاب
حالات مکمل طور پر پرامن رہے،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان، ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،
ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ، ٹریفک پولیس، اے آر ایف سمیت تمام پولیس یونٹس نے بہترین حکمت عملی اپنائی،
ہلڑ بازی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر سماج دشمن سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھیں،ایشیاء اردو آئی جی پنجاب
نیو ایئر نائٹ پر قانون شکنی کے مرتکب عناصر کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی، آئی جی پنجاب
نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 384 قانون شکن گرفتار کئے گئے، 367 مقدمات درج،
ہوائی فائرنگ پر98 ، ون ویلنگ پر83، شراب نوشی پر 203 ملزمان گرفتار کیئے گئے،
سنیب چیکنگ کے دوران قانون شکنی پر 83 سے زائد موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا،
ملزمان کے قبضے سے 80 پسٹل، 04 بندوقیں، 07 رائفل، 03 کلاشنکوف، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد،
نیو ایئر نائٹ پر 05 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد،