دیس نیوز عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد 263 ملین ہو گئی ہے۔
2023 میں ملیریا کے 11 ملین نئے کیسز سامنے آئے۔ 5 لاکھ 97 ہزار افراد اس بیماری کے باعث فوت بھی ہوئے۔ ان اموات میں زیادہ تر افریقہ کے پانچ سال سے کم عمر بچے شامل ہیں۔ 2000 سے 2015 تک کیسز اور اموات میں کمی ہوئی، لیکن اس کے بعد پیش رفت رک گئی۔ 2023 میں ہر 1,000 افراد میں 60.4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2015 میں یہ شرح 58 کیسزفی 1000 تھی۔ اموات کی شرح بھی بہت زیادہ رہی، ہر 100,000 افراد میں 13.7 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ یہ بیماری افریقی بچوں اور حاملہ خواتین کو خاص طور پر متاثر کر رہی ہے۔ ملیریا سے کسی کو مرنا نہیں چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد 263 ملین ہو گئی ہے۔ 2023 میں ملیریا کے 11 ملین نئے کیسز سامنے آئے۔ 5 لاکھ 97 ہزار افراد اس بیماری کے باعث فوت بھی ہوئے۔ ان اموات میں زیادہ تر افریقہ کے پانچ سال سے کم عمر بچے شامل ہیں۔ 2000 سے 2015 تک کیسز اور اموات میں کمی ہوئی، لیکن اس کے بعد پیش رفت رک گئی۔ 2023 میں ہر 1,000 افراد میں 60.4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
2015 میں یہ شرح 58 کیسزفی 1000 تھی۔ اموات کی شرح بھی بہت زیادہ رہی، ہر 100,000 افراد میں 13.7 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ یہ بیماری افریقی بچوں اور حاملہ خواتین کو خاص طور پر متاثر کر رہی ہے۔ ملیریا سے کسی کو مرنا نہیں چاہیے۔