راولپنڈی (سید گلزار ساقی دیس نیوز ) بنک روڈ پر ٹریفک کی بندش کے خلاف سنگاہ پور پلازہ کےسامنے کینٹ کے تاجروں کا بھرپور احتجاج ،روڈ نہ کھولنے کی صورت میں 6 جنوری کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان ۔ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کی کال پر احتجاج میں گروپ لیڈر سہیل الطاف، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس عثمان شوکت ، سمال چیمبر کے صدر سردار ثاقب، قائم مقام صدر راولپنڈی شہر رانا خرم، کینٹ کے صدر شیخ حفیظ چیئرمین منیر بیگ مرزا، سرپرست اعلی منیر مغل ،جنرل سیکٹری ظفر قادری، سینیر نائب صدر مشتاق خان، سینئر وائس چئیرمین نیاز اعوان، چوہدری اظہر ،خاور بٹ، بابر خان، شان، بلال، وجی خان، وسیم منہاس، حسن مصطفی، چوہدری حسین، علی اصغر اعوان ، سمیع الله ،چوہدی خرم، عبید ہاشمی، شیخ طیب، شیخ زیشان، عمران کیانی، گل خان، ملک ناصر ، چوہدری سلطان، چوہدری فاروق، زوالفقار احمد، راجہ علی دھنیال، سردار ماجد، زیشان بیگ کے علاوہ ہزروں کی تعداد میں صدر کہ تاجروں نے اپنی دوکانوں کو بند کر کہ اس احتجاج میں شرکت کی