راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ اینڈ ملٹری لینڈ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، بڑے پیمانے پر سامان ضبط کر لیا گیا ہےا نسداد تجاوزات عملہ بلڈنگ کنٹرول سیل اور فوڈ اتھارٹی 24 گھنٹے اپنا کام کر رہا ہے تجاوزات کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ایگزیکٹو افیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ
راولپنڈی ( دیس نیوز ) ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈز اینڈ ملٹری لینڈ میجر جنرل عرفان احمد ملک کہ خصوصی احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی شعبہ انسداد تجاوزات عملہ نے راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں ٹینچ باٹا مصریال روڈ 22 نمبر چونگی الہ اباد صدر بازار رینج روڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سامان اور ریڑھیاں ضبط کر لیا ہے اس سلسلے میں ایگزیکٹو افیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عرفان رضوی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ کینٹ کے تمام علاقے کو تجاوزات سے کلیئر کیا جا جا سکے اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیل انسداد تجاوزات فوڈ اتھارٹی کا عملہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ اینڈ ملٹری لینڈز کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے تمام علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات بغیر نقشہ بلڈنگ مضر صحت فوڈ کی چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت بھی کسی کو نہیں دی جائے گی یہ اپریشن بلا تفریق جاری رہے گا