*موٹروے پولیس کی طرف سے Lane Violations by Slow Moving Vehicles کی روک تھام کیلئے پندرہ روزہ خصوصی مہم کا آغاز*
گوجرانولہ،(دیس نیوز)
انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار کے احکامات کے پیش نظر ڈی آئی جی نارتھ زون کی خصوصی ہدایات پر ایس پی فرخ رضا کی سربراہی میں قومی شاہراہوں پر پندرہ روزہ لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سپیشل مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا مقصد قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے تمام روڈ یوزرز اور بالخصوص آہستہ چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے تاکہ سڑک پر لین ڈسپلن قائم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ لین وائلیشن کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کرکے مسلسل لین وائلیشنز کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیا کو روکا جاسکے۔
اس مہم میں متعدد بار لیں وائیلیشن کے مرتکب افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی بھی کی جا ئے گی اس کے علاوہ مال بردار اورمسافر بردار گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے ایس پی فرخ رضا نے کہا کہ آئی جی صاحب کے احکامات کی روشنی میں افسران کو ٹال پلازہ پر لگایا جائے گا اور روڈ سیفٹی یونٹ کو بس ٹرمینلز اور ٹرک اڈہ جات پر بھجوایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیوروں کو بریفننگ دی جاسکے مزید برآں تمام ڈی ایس پی صاحبان کو زیادہ سے زیادہ وقت ہائی ویز پر رہنے اور اس کمپین کی کڑی نگرانی کا حکم بھی دیا گیا۔