ایڈیشنل ڈائریکٹر آر ڈی اے اویس منظور تارڑ چیرمین الیکشن کمیٹی مقرر
جمخانہ کلب کے کل 14 سو ممبران اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے
راولپنڈی ( سید گلزار ساقی سے ) راولپنڈی جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات دو گروپوں فاؤنڈر گروپ اور پروگریسو گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ آج بروز اتوار کو ہوگا سیکرٹری کے لیے رضوان مشہدی اور شرجیل حیدر میں مقابلہ ھو گا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی جمخانہ کلب کے ممبران کے درمیان تیسرا سالانہ انتخابات اج 29 دسمبر 2024 بروز اتوار دن 12 بجے سے شام سات بجے تک پولنگ کا وقت مقرر کیا گیا ہے اس انتخابات کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل ڈائریکٹر ار ڈی اے اویس منظور تارڑ ہیں جبکہ دیگر سٹاف میں بھی سرکاری محکموں کے ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جمخانہ کلب کے انتخابات دو گروپ مد مقابل ہیں ایک فاؤنڈر گروپ اور دوسرا پروگریسو اے این ایف کے نام سے مد مقابل ہیں فاؤنڈر گروپ کے امیدوار سید رضوان حیدر مشہدی اور پروگریسو گروپ کے شرجیل حیدر کے درمیان سیکٹری کے عہدہ کے لیے مقابلہ ہوگا جبکہ دیگر دونوں گروپوں کے 10 امیدوار میدان میں ہیں کامیابی کے لیے فی گروپ چھ امیدوار میدان میں حصہ لے رہے ہیں اس طرح جن خانہ کلب کے کل 14 سو ممبران اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے جم خانہ کلب کا ممبر سیکرٹری سمیت چھ ووٹ ڈال سکتے ہیں پولنگ دن 12 بجے سے شام سات بجے تک جاری رہے گی اور الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اویس منظور تارڑ کامیاب امیدواروں کا اعلان آج ھی کریں گے یاد رہے کہ یہ باڈی ایک سال 2025 کے لیے منتخب کی جا رہی ہے ادھر یاد رہے کہ فاؤنڈر گروپ ماضی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں