
راولپنڈی سید گلزار ساقی
مرحو م پروفیسر راجہ مظفر حسن منصور کی یا د میں تعز یتی ریفرنس کا انعقاد
پروفیسر مرحوم کے بیٹوں راجہ حیدر شجاع ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ، راجہ حیدر عباس ڈپٹی سیکر یٹری فوریسٹ اور فشریز لاہور کی خصوصی شرکت
راولپنڈی( دیس نیوز ) پروفیسر راجہ مظفر حسن منصور مرحوم کی یاد میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد کے ادبی بیٹھک کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیاتعزیتی ریفرنس میں مرحوم پروفیسر راجہ مظفر حسن کے بیٹوں ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈراجہ حیدر شجاع، ڈپٹی سیکر یٹری فوریسٹ اور فشریز لاہور راجہ حیدر عباس اور مرحوم پروفیسر راجہ مظفر حسن کے ساتھیوں، دوستوں، عزیزو اقارب، طلباء وطالبات سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروفیسر راجہ مظفر حسن منصور مرحوم گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد میں اردو کے استاد رہے اور ریٹائر ہوئے ان کے انتقال پر ادبی بیٹھک اور شعبہ اردو کالج ہذا نے ان کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا نشست کی ابتداء میں صدر شعبہ اردو جناب ناصر حیات نے ابتدائی کلمات ادا کیے، پروفیسر مرحوم کے ساتھ اپنی یادوں کے کچھ اوراق حاضرین سے سانجھے کیے نشست میں دوراور نزدیک سے آنے والے مہمانان میں ذوالفقار احسن، ظہیر باقر بلوچ، ڈاکٹر بدر منیر، راجہ اصغر طاہر، راجہ محمد علی شامل تھے حاضرین نے جامع گفتگو کی اور مقالات پڑھے پروگرام میں نظامت کے فرائض لیکچرر امیر حمزہ جسرا نے سر انجام دیئے اور اپنی تیار کردہ پروفیسر مرحوم کی زندگی کے بارے میں ایک ڈاکومنیٹری بھی پیش کی پروفیسر مرحوم کے بارے میں اپنے صمیمانہ جذبات، ان کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت، ان کے مزاج و اخلاق، تدریسی خدمات اور علمی کمالات کا تذکرہ کیا پر وفیسر راجہ مظفر حسن منصو ر ایک توانا اور منفرد شاعر تھے ان کے واحد شعری مجموعے ‘اک دور محبت بیت گیا’ کا خوب تذکرہ ہوا جس میں ان کی زندگی کے علاوہ ملک اور بیرون ملک کے مہمانوں کے تاثرات بھی موجود تھے مرحوم پر وفیسر راجہ مظفر حسن منصور کے بیٹوں نے اپنے والد کی زندگی کے بارے میں مختصر خطاب کیا آخر میں پرنسپل کالج ھذا نے اختتامی کلمات ادا کیے مرحوم پروفیسر کی شعبہ اردو کی کاوش کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کی ہدایت کی تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحوم کیلئے دعا اور دوسروں کی خدمت اور تعلیم کو فروغ دینے کے مرحوم پروفیسر راجہ مظفر حسن کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیساتھ ہوا۔