گوجرخان ( دیس نیوز ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجرخان سے کچھ روز قبل چوری ہونے والی ای سی جی مشین برآمد چوری کرنے والے ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا چند روز قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ای اسی جی مشین چوری ہونے پر تھانہ گوجر خان میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سرمد کیانی کی مدعیت میں ایف ائی ار درج کی گئی
ای سی جی مشین چوری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ بہت زیادہ ہائی لائٹ ہوا جس پر ڈی ایس پی سرکل گجر خان محمود الحسن رانا نے فوری نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ گجرخان ملک نذیر احمد گھیبہ کو اس حوالہ سے کہا کہ چوری شدہ مشین برآمد اور ملزم کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے پولیس تھانہ گوجرخان نے چند روز بعد سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید تکنیک پر تفتیش کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر دانش کو گرفتار کر کے اس سے ای سی جی مشین برامد کر لی اس معاملہ کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل کیا گیا جس پر ڈی ایس پی گوجرخان محمود الحسن رانا نے بہترین حکمت عملی کے تحت تمام معاملات کو دیکھا اور اج ملزم کو چوری شدہ مشین سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا شہریوں نے پولیس کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈی ایس پی سرکل گجر خان کی کارکردگی لائق تحسین ہیں جنہوں نے کسی سفارش اور دباو کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا