راولپنڈی ( مریم صدیقہ ۔ سٹاف رپورٹر )
پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے نوجوانوں کے لئے فرمایا تھا کہ میں آپ کو مصروف ِ عمل ہونے کی تاکید کرتا ہوں، کام، کام اور بس کام۔ صبر و برداشت اور انکساری کے ساتھ اپنی قوم کی سچی خدمت کرتے جائیں۔
انھوں نے یہ بات قائد اعظم محمد علی جناح کی 148 ویں سالگرہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے وقت کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ قاسم محمود مغل،سلطان کوہاٹی،چوہدری عمر فاروق اور کرامت راٹھور موجود تھے۔بیگیم تحسین فواد نے رفقاء کار کے ہمراہ پاکستان کی سلامتی اور میاں محمد نواز شریف کی صحت مند زندگی کے لیے خاص دعا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے پاکستان آزاد کروایا،اور میاں محمد نواز شریف پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔