پارٹی پرچموں اور شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سے مزین جیالوں کی ٹرین کل روانہ ہوگی
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور دیگر پارٹی قائدین "سفر بینظیر” میں جیالوں کے ہمراہ ہوں گے
راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز ) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے 17 ویں یوم شہادت کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جیالے خصوصی ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ جائیں گے اس سلسلے میں لاہور تا گڑھی خدابخش "سفر بینظیر” کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق پارٹی پرچموں اور شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سے مزین جیالوں کی ٹرین کل لاہور ریلوے اسٹیشن سےروانہ ہوگی اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی 27 دسمبر 2024 کی صبح شاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن نوڈیرو پہنچے گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور دیگر پارٹی قائدین "سفر بینظیر” میں جیالوں کے ہمراہ ہوں گے۔ "سفر بینظیر” کو مربوط، منظم، ہموار اور محفوظ بنانے اور پارٹی نظریات، فلسفہ اور جدوجہد سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی ہدایات کے تحت صوبائی سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کی سربراہی میں قائم 35 رکنی ”اسٹریٹیجک مینجمنٹ کمیٹی“ شب و روز کام کر رہی ہے کمیٹی اراکین میں نسیم صابر چوہدری (کوآرڈینیٹر)، عبدالرزاق سلیمی، فرخ بصیر، سجاد حسین ساجد، امائمہ افتخار، عثمان اعوان، جہان آرا وٹو، اطہر شریف، سبط حسن، نادیہ شاہ، یاسر بارا، صہیب ذکی، ناصرہ کفیل، ثانیہ کامران، احسن رضوی، احمد شیر اعوان، عائشہ چوہدری، محسن ملہی، عمران قدیر، مستنصر کامران، عظیم حفیظ، بشارت علی، حافظ عامر شہزاد، صہیب مشتاق، یاسر بخاری، ذیشان شامی، ملک علی سانول، عائشہ شفیع، نرگس خان، رائے راشد اقبال، رانا خالد، رانا نعیم دستگیر، شہناز کنول، یاسمین فاروق، آصف بلوچ اور دیگر شامل ہیں جبکہ عبدالرزاق سلیمی، اطہر شریف، سجاد حسین ساجد، احمد شیر اعوان اور امائمہ افتخار پر مشتمل ایک پانچ رکنی "کانٹینٹ کریئیشن کمیٹی” بھی قائم کی گئی ھے، احسن رضوی کو گورنر ہاؤس اور ریلویز سے متعلقہ امور اور فرخ بصیر کو پریس و الیکٹرانک میڈیا کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔