راولپنڈی (دیس نیوز)
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارث خان تہذیب الحسنین شاہ کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بے نظیر بھٹو اسپتال کے بیت الخلاء میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم شاہ زیب خان نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔متاثرہ خاتون اسپتال میں داخل 9 سالہ بیٹی کے ساتھ بطور اٹینڈنٹ موجود تھی،خاتون رات 12 بجے واش روم گئی،ملزم زبردستی واش روم داخل ہو گیا، جہاں پر خاتون سے زیادتی کا مرتکب ہوا۔اس سے متعلق ایس ایچ او تہذیب الحسنین شاہ نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کے قلع قمع کے لیے سر گرم عمل یے۔کوئی مجرم قانون سے بالا تر نہیں، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔