راولپنڈی( دیس نیوز ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں تعینات مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں ریجنل پولیس دفتر میں تعینات مسیحی پولیس ملازمین کو خصوصی طور پرمدعو کیا گیا۔ آرپی او نے ملازمین کی مالی معاونت کے لیے نقد رقم تقسیم کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، مسیحی برادری کے اس خوشی کے موقع پر راولپنڈی ریجن پولیس بھی ان کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہے،مسیحی برادری محنتی اور فرض شناس ہے جو پاکستان کے تمام اہم اداروں میں اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور دلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں، آر پی اوبابر سرفراز الپا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے آمدہ کرسمس کے تہوار کے سلسلہ میں اپنے دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ریجنل پولیس دفتر میں تعینات تمام مسیحی ملازمین کو خصوصی طور پرمدعو کیا گیا۔ تقریب میں آرپی او راولپنڈی سمیت اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر اور دیگر عملے نے شرکت کی۔آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر مسیحی ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ریجن پولیس آپ کی خوشیوں میں شریک ہے اور آپکو ہر موقع پر اس بات کا احساس دلاتے رہیں گے کہ آپ ہماری معاشرے کے ایک اہم رکن ہیں۔ریجنل پولیس دفتر میں تعینات مسیحی ملازمین اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دے رہے ہیں جنکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مسیحی برادری محنتی اور فرض شناس ہے جو پاکستان کے تمام اہم اداروں میں اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور دلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں، آرپی اونے مسیحی ملازمین کوکرسمس کی مناسبت سے خصوصی طور پر انہیں نقد رقم انعام کی صورت میں تقسیم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ اے ڈی آئی جی نے دیگر سٹاف کے ہمراہ مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا،تقریب کے اختتام پر تمام مسیحی ملازمین نے آر پی او راولپنڈی کاتقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔