راولپنڈی (سید گلزار ساقی۔ دیس نیوز ) ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر اور ڈی ایس پی اللہ یار کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دئیے،ڈی ایس پی طاہر سکندر ایس ڈی پی او کہوٹہ جبکہ ڈی ایس پی اللہ یار ٹیلی کمیونیکینش میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر اور ڈی ایس پی اللہ یار کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دئیے،ڈی ایس پی طاہر سکندر ایس ڈی پی او کہوٹہ جبکہ ڈی ایس پی اللہ یار ٹیلی کمیونیکینش میں فرائض سرانجام دے رہے تھے،ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پیز نے نے اپنی زندگی کا طویل اور قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دینے میں صرف کیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کے لیے آپکی گرانقدر خدمات پر آپ کا شکر گزار ہوں، راولپنڈی پولیس کے لیے آپ ایک قیمتی اثاثہ ہیں، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بہترین اور کامیاب کیرئیر کے بعد ریٹائرمنٹ پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں،تقریب کے اختتام پر سی پی او اور دیگر افسران نے ریٹائر ہونے والے افسران کو سرکاری اعزاز میں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔