معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،
مجرم رضوان مائیکل کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد ہونے پر نصیر آباد پولیس نے جون 2024 میں گرفتار کیا تھا،
ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
مجرم کار و موٹر سائیکل چوری سمیت، اسلحہ ناجائز و منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اورتفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی