ڈی ایس پی سی آر او اظہر شاہ نے فرینڈز آف پولیس انٹر ن شپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل و اقدام قتل کے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم محمد اعجاز کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 2 لاکھ روپے ہرجانہ، اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 25 ہزار روپےضے جرم میں عمر قید اور 2 لاکھ روپے ہرجانہ، اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 25 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی،مجرم محمد اعجاز نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری جنید کو قتل کیا تھا
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) کار چوری کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی،فوری سنیپ چیکنگ اور تعاقب کے باعث چوری شدہ دو گاڑیاں برآمد، ملزمان نے ایک گاڑی کچھ دیر قبل گوجرخان سے چوری کی تھی جبکہ ملزمان کے زیر استعمال دوسری گاڑی بھی واہ کینٹ سے مسروقہ نکلی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کار چوری کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی،فوری سنیپ چیکنگ اور تعاقب کے باعث چوری شدہ دو گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، ملزمان نے ایک گاڑی کچھ دیر قبل گوجرخان سے چوری کی تھی جبکہ ملزمان کے زیر استعمال دوسری گاڑی بھی واہ کینٹ سے مسروقہ نکلی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے،جن کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے،15 کال پر موثر رسپانس کی بدولت دو مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر،ایس ڈی پی او گوجرخان اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ایس پی صدر کو فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔
راولپنڈی (جنرل رپورٹر )پیرودھائی پولیس کی کارروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عبد الحمید نے میرے بیٹے سے ذیادتی کی،پیرودہائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کر لیا،متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین اور بچوں سے زیادتی تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 20ویں بیچ کا اختتام،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا بیچ اختتام پذیر،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈاینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اورلیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، انٹر ن شپ پروگرام سے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے، تقریب کے اختتام پرڈی ایس پی سی آر او اظہرشاہ نے فرینڈز آف پولیس انٹر ن شپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں،13 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے13 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نسیم، اسماعیل، عبدالحلیم، عبدالرزاق، صفدر، دلشاد، شاہدعلی، نوید،عامر سہیل،فہیم،سراج الدین، فاخر اختراورمصطفی شامل ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں،02ملزمان گرفتار، 25لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم وقار کو گرفتار کرلیا، ملزم سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی، جاتلی پولیس نے ملزم رضوان کوگرفتار کرکے ملزم سے05لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے ملزم مبشر سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم احسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم طیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔