ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر گرین بیلٹس گل داؤدی اور گیندے کے پھولوں سے آرستہ کر دی گئیں
راولپنڈی ( دیس نیوز )
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی دلچسپی ہدایات پر راولپنڈی شہر کی گرین بیلٹس موسم سرما کے پھولوں گل داؤدی اور گیندے کے پھولوں سے آراستہ کی گئی ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات ہر راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو موسم سرما کی مناسبت سے گیندے کے پھولوں کی خوبصورتی سے مزین کی گیا یے۔
راول چوک، راشد منہاس روڈ، مری روڈ، لیاقت باغ، علامہ اقبال پارک اور شہر کے دیگر چھوٹے بڑے پارکس کو پی ایچ اے کی جانب سے موسم خزاں کی مناسبت سے گلِ داؤدی کے پھولوں سے مزین اور آراستہ کیا گیا یے موسم خزاں کے دیگر پھولوں کو انتہائی خوب صورت انداز میں کاشت کیا گیا یے جس سے شہر کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور راہگیروں کو ایک فرحت کا احساس ہوتا ہے ۔
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے موسم سرما میں شہر کی خوبصورتی کو خوبصورت گل داؤدی اور گیںندا کے پھولوں سے یقینی بنایا ہوا یے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکس کو خصوصی طور پر خوبصورت پھولدار پودوں سے آراستہ کیا ج رہا ہے۔