*پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل*
*اشتہاری مجرمان گرفتار*
راولپنڈی(دیس نیوز) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اے ایس آئی آصف کیانی ، بھلوٹ موڑ سے اے ایس آئی محمد عاطف اور اے ایس آئی عمران شوکت چک میوں سے سب انسپکٹر وسیم حسن نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوۓ اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ جس پر مدعی مقدمات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ریجن ہاۓ سے مزید کاروائیاں کرتے ہوۓ گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلینڈر نصب کرنے والے 04 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔