.میرے دادا مرحوم چوہدری ولایت خان کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں پشتون بھائیوں بالخصوص مہمند قبیلے کی راولپنڈی میں آباد کاری میں ناصرف اہم کردار ادا کیا بلکہ انکو کاروبار کے لیے سہولیات اور مواقع بھی فراہم کیے چوہدری سرفراز افضل
.مہمند ہوں ؛صافی ہوں ؛آفریدی ہوں ؛بنگش ہوں یا کسی اور قبیلہ سے تعلق رکھنے والے پشتون سب ہمارے سر کا تاج ہیں
راولپنڈی (دیس نیوز)
کنوئینر عوام پاکستان شمالی پنجاب و سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں آباد پشتون بھائیوں کے حقوق کے لیے ان کیساتھ کھڑے ہیں .مہمند ہوں ؛صافی ہوں ؛آفریدی ہوں ؛بنگش ہوں یا کسی اور قبیلہ سے تعلق رکھنے والے پشتون سب ہمارے سر کا تاج ہیں .میرے دادا مرحوم چوہدری ولایت خان کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں پشتون بھائیوں بالخصوص مہمند قبیلے کی راولپنڈی میں آباد کاری میں ناصرف اہم کردار ادا کیا بلکہ انکو کاروبار کے لیے سہولیات اور مواقع بھی فراہم کیے .
انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور پشتو بولنے والوں کو غیر ضروری طور پر تنگ نہ کرے اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو ثبوت کیساتھ اسکے ساتھ قانون کے مطابق سلُوک کریں
اسطرح کے غیر آئین و غیر قانونی اقدامات کو روکنے حوالے سے جلد وزیر داخلہ جناب محسن نقوی صاحب سے ملاقات کرکے انکے علم میں ساری صورتحال لاونگا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری سے ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے اور اس پر خاموش نہیں رہ سکتا .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی 12 نمیر خان صافی مہمند ؛صدر موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن رینج روڈ گل خان مہمند کی سربراہی میں آنے والے صافی ؛مہمند ؛آفریدی ؛بنگش قبیلہ کے عمائدین کے وفد سے راولپنڈی میں ملاقات کے دوران کیا .انہوں نے مزید کہا ان معاملات پر سابق وزیراعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی اور سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی سے ملاقات کر کے انکو بھی ساری صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ پشتونوں کے حق کے لیے اپنا اثرورسُوخ بھی استعمال کریں .