راولپنڈی(سید گلزار ساقی دیس نیوز۔
بی این پی)
پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) نے ماہِ نومبر میں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کی شاہرائوں پر10لاکھ سے زائد گاڑیوں جبکہ30لاکھ کے قریب افراد کو بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ چیک کیاپی ایچ پی ترجمان کے مطابق ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 25 ہزار 5 سو 88 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی
جبکہ10278 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی دیگئی پولیس خدمت مراکز پر 13781 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے دورانِ چیکنگ 610اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیااور 272 چوری شدہ گاڑیاںو موٹر سائیکلیں برآمد کیں گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1035گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 7 ہزار 6 سو 30 ڈرائیونگ لائسنس جاری کییاور 31 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا 291عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا ، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 62 مقدمات درج کئے گئے علاوہ ازیں منشیات فروشوں سے 1711 لیٹر شراب، 13050گرام چرس اور 1027 گرام افیون برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پی ایچ پی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے یدایات دیں کہ ٹریفک کی روانی ، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں