حج درخواستوں کی وصولی میں   10 دسمبر تک توسیع کر دی۔  وزارت مذہبی امور نےعازمینِ حج کی درخواست میں مشکلات کے باعث  7 دن کی توسیع کی ہے

اسلام آباد (سید گلزار ساقی دیس نیوز ) وفاقی وزیر چوہدری سالک نے  حج درخواستوں کی وصولی میں   10 دسمبر تک توسیع کر دی۔  وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی درخواست پر حج داخلہ میں مشکلات کے باعث  7 دن کی توسیع کی ہے،حج درخواستوں کی وصولی میں   10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی جبکہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام  حج  درخواستیں اور سپا نسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام  حج درخواستیں  بھی کامیاب قرار دے دیا گیا۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین  کا کہنا ہے تھا کہ کوٹہ سے زائد  درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں،ان کا کہنا تھا کہ سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاون لوڈ کر لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *