وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے عوام الناس کو نقصانات سے بچانے کے لیے ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کرنے کی ہدایت۔
وزیر ہاؤسنگ نے آر ڈی اے کے کام کو سراہا


راولپنڈی  ( سید گلزار ساقی۔ دیس نیوز ) وزیر برائے ہاؤسنگ،  اربن ڈویلپمنٹ اینڈ  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے  آج کمشنر آفس راولپنڈی  کا دورہ کیا ہے۔  ترجمان  آر ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ، آر ڈی اے کے دیگر افسران  اور اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈ ی نے وزیر  ہاؤسنگ کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پرکمشنر آفس  کانفرنس روم میں ایک اجلا س منعقد ہوا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو آر ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں خصوصا راولپنڈی میں منظور شدہ اور غیر قانونی  ہاؤسنگ سکیموں،   راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے ، میٹرو کوریڈور کی بحالی اور دیگر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  وزیر ہاؤسنگ نے آر ڈی اے کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ راولپنڈی ترقی اور بہتری کے لیے مزید جرات مندانہ اقدامات کیے جائیں۔  انہوں نے پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے اور  دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔  انہوں نے  عوام الناس کو  نقصانات سے بچانے کے لیے آرڈی اے کو  ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ یہ پراجیکٹس بہت جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔   اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ایم ڈی واسا سلیم اشرف،   ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ اور دیگر آر ڈی اے، پی ایچ اے، واسا اور  ہاءوسنگ اربن اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے  افسران نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *