راولپنڈی( مریم صدیقہ دیس نیوز ) پبلک ڈیمانڈ پارٹی پاکستان (PDP) کی چیئر پرسن ڈاکٹر طیبہ خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی وسینیٹ میں ہونے والی قانون سازی پاکستانی پارلیمانی تاریخ کاروشن باب ہے جس سے جمہوری’نظام کاتسلسل برقرار رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سے متعلق ترمیمی بل منظور کیے جانے پر ردعمل میں کیا۔انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف۔سپیکر قومی اسمبلی ،چیئر مین سینٹ اور تمام ممبران کو جنہوں نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم سے پارلیمانی جمہری نظام اپنی اصل روح کے ساتھ نافذ ہوگا اور عدلیہ مققنہ اور انتظامیہ کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آزادانہ کام کے مواقع حاصل ہوں گے ڈاکٹر طیبہ خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنےکے فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان بے داغ ماضی کے حامل ہیں اور عام طور پر بہترین شہرت رکھتے ہیں۔